جاں گداز
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جان گھلانے والا؛ مارنے والا؛ جان لینے والا، دکھ دینے والا، رقت آور؛ پرسوز، درد بھرا۔ غلغلہ ہے مچا ہوا فرش سے بام عرش تک مسلم دل فگار کے نالۂ جاں گداز کا ( ١٩٢٠ء، بہارستان، ٦٢٩ ) ٢ - کمزور کرنے والا؛ مضر، زیاں کار۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'جان' کے ساتھ مصدر 'گداختن' سے مشتق صیغۂ امر 'گداز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'جاں گداز' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔